جامعہ کراچی،19طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ،23 کو ایم فل کی اسنادتفویض

May 04, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمداجمل خان کی صدارت میں منعقدہ مجلس برائے اعلیٰ تعلیم وتحقیق کے حالیہ اجلاس میں19طلبا وطالبات کو پی ایچ ڈی ،23 طلباوطالبات کو ایم فل کی ڈگریاں تفویض کی گئیں ،جبکہ ایک طالبعلم کو ایم ایس اور ایک کو ایم ڈی کی ڈگری دی گئی۔ پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے طلبہ میںریاست علی،نذرہ سلطانہ(قرآن وسنہ)محمد عابد (پاکستان اسٹڈیز)،محمد طاہر، عبدالرحمن،امبرین عتیق،حافظ فیض رسول (اسلامک لرننگ)،خطیب اللہ خان (اکنامکس)، نورین،شاہینہ (میرین بائیولوجی)،ایم عاطف جالب (کیمسٹری)،ایس ایم عدنان(ایجوکیشن)،نورفاطمہ (مالیکیولر میڈیسن)، سید شجاعت حسین(ماس کمیونیکیشن)،شرفِ عالم(اُردو)،نوشین اسلم(فارما سیوٹیکس)،محمد حبیب (پولیٹیکل سائنس)،نائلہ پروین (جغرافیہ)،فرجاد علی (عربی)، جبکہ ایم فل کی ڈگری حاصل کرنے والوںمیں عادل،ایمن کنول ،روبی شریف (مالیکیولر میڈیسن)،سونیا کامران،حفصہ ارشد، اظہر عباس(کیمسٹری ایچ ای جے)، رابیہ (بائیو کیمسٹری)،ابیر انعام اللہ(ایریا اسٹڈی سینٹر فار یورپ)،ارشاد حسین ،بختیار علی(اسلامک لرننگ)،ایم محسن نعیم،احمد رضا(سوشیالوجی)،صباحت لطیف،محمد بلال،فائزہ رباب،امبرین ارشد،حرانبی،مریم رشید (میتھمیٹکس)،سید محمد عمر گیلانی(فارما کوگنوسی)،فضا عباس(فزکس)،سحر امان،سیدہ ابیر دانش (مائیکرو بائیولوجی) اورکنول حسین (فارماسیوٹیکل کیمسٹری) شامل ہیں۔