پولیو مہم کے خلاف سازشیں طویل عرصہ سے جاری ہیں،حاجی حنیف طیب

May 04, 2019

کراچی (اسٹاف رپورٹر)المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ اورروٹری علماء کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاہے کہ پولیو مہم کے خلاف سازشیں طویل عرصہ سے جاری ہیں، پشاورکاحالیہ واقعہ سازشوں کے سلسلہ کی کڑی ہے وہ روٹری ورکرزکی سیکورٹی پرتعینا ت کرنل ریٹائرڈشاہد محبوب،روٹری کلب کے نمائندے عبدالعزیز منصورکے ہمراہ اجلاس میں اظہارخیال کررہے تھے۔حاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ پولیومہم کے خلاف سازش کو بروقت بے نقاب کرکے، ملوث افرادکوگرفتارکرنا خیبرپختون خوا حکومت لائق ستائش عمل ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ڈاکٹرشبیر نے بتایا کہ پولیو ساری دنیا سے ختم ہوکر صرف پاکستان اورافغانستان تک محدودہوگئی ہے اور پاکستان میں بھی پولیو کا یہ آخری سال ہوگا۔پولیو کے خاتمے کے لئے یہی پولیوویکسین پورے دنیامیں کارآمدثابت ہوئی۔