جامعہ کراچی ،ایم اے کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان

May 04, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے مطابق ایم اے ،ڈبل ایم اے (پرائیوٹ) اور امپرومنٹ آف ڈویژن سالانہ امتحانات 2018 ءکے لئے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ایم اے سال اول وآخر کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 4200 روپے فیس کے ساتھ 15 مئی 2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔طلبہ اپنی امتحانی فیس ایچ بی ایل،یوبی ایل،نیشنل بینک آف پاکستان ،ایم سی بی اور سندھ بینک کی کسی بھی برانچ میں جمع کراسکتے ہیں۔امتحانی فارم اور بینک واؤچر جامعہ کراچی کی ویب سائٹ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ءیا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں ،انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 5000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے۔