رمضان تمباکو نوشی چھوڑنے کیلئے بہترین مہینہ ہے، طبی ماہرین

May 04, 2019


کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) امراض قلب اور سینے کے ماہرین نے کہا ہے کہ تمباکو نوشی سے پاکستان میں سا لانہ 1لاکھ 66ہزار افراد اموات کا شکار ہورہے ہیں ، تمباکو پر ٹیکس بڑھایا جائے ، رمضان المبارک تمباکو نوشی ترک کرنے والوں کے لیے سنہری موقع ہے ۔ان خیالات کا اظہار آغا خان یونیورسٹی کے پروفیسر جاوید خان، پی ایم اے کے رہنما ڈاکٹر قیصر سجاد، ماہر امراض سینہ ڈاکٹر نثار احمد رائواور ماہر امراض قلب پروفیسر محمد اسحاق نے کراچی پریس کلب میں پاکستان چیسٹ سوسائٹی سینٹر کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل اپنے مستقل کو دھوئیں کی نظر نہ کریں، تمباکو نوشی چھوڑیں اس قبل زندگی آپ کو چھوڑ دے۔