شوگر کے مریض بھی رمضان میں میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں... مگر کیسے؟

May 04, 2019

شوگر میں مبتلا افراد من پسند میٹھے پکوانوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔میٹھے کھانوں سے ان کا گلوکوز لیول مقررہ حد سے بڑھ سکتا ہے جو کہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اب جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ رمضان کے مہینے میں افطاریوں کا اہتمام کیا جائے گا ایسے میں شوگر میں مبتلا افراد کے لیے بھی شوگر فری میٹھےپکوان بنائے جاسکتے ہیں ۔اس طرح وہ ماہ ِرمضان میں ڈاکٹر کی ہدایت کےمطابق عمل کرتے ہوئے اپنے پسندیدہ میٹھے پکوانوں سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ چند شوگر فری پکوانوں کی تراکیب پیشِ خدمت ہیں۔

ڈائبیٹک کوکیز

اجزاء۔

مکھن ۔ایک سو گرام

بران شوگر۔ ایک سو دس گرام

انڈا۔ ایک عدد

دودھ۔ دو کھانے کے چمچ

نمک۔ ایک چوتھائی چائے کا چمچ

میٹھا سوڈا ۔آدھا چائے کا چمچ

چنے ۔ایک سو پچاس گرام (بُھنے ہوئے)

میدہ ۔ایک سو پچاس گرام

مونگ پھلی ایک سو پچاس گرام

ترکیب۔

اوون کو ایک سو ستر ڈگری پر گرم کرلیں۔

اب ایک پیالے میں مکھن اور بران شوگر کو اچھی طرح مکس کریں۔

پھر اس میں انڈا، دودھ، نمک، میٹھا سوڈا، چنے، میدہ اور مونگ پھلی مکس کردیں۔

اس کے بعد اپنی پسند کی شکل میں کوکیز بناکر بیک کریں۔

دس سے بارہ منٹ میں کوکیز تیار ہو جائیں گی۔

پھر انہیں ٹھنڈا کرکے ایئر ٹائٹ جار میں ڈال دیں۔

ضرورت پڑنے پر استعمال کریں۔

ڈائبیٹک فریش ایپل کیک

اجزاء ۔

سوئیٹنر۔دو کپ

انڈے۔تین عدد

سیلف ریزنگ فلار۔تین کپ

اورنج جوس۔ایک چوتھائی کپ

تیل۔ڈیڑھ کپ

دارچینی۔ایک کھانے کا چمچ

ونیلا ایسنس۔ایک کھانے کا چمچ

کٹے اخروٹ۔ایک کپ

سوکھا کھوپرا۔ایک کپ

باریک کٹے سیب۔تین کپ

آئسنگ شوگر۔تھوڑی سی

ترکیب۔

پہلے اوون کو دو سو پینتیس ڈگری پر گرم کریں اور ایک ٹیوب پین کو گریس کر لیں۔

اب ایک بڑے پیالے میں سوئیٹنر، انڈے، سیلف ریزنگ فلار، اورنج جوس، ڈیڑھ کپ تیل، دار چینی اور ونیلا ایسنس ڈال کر بیٹ کر لیں۔

آمیزہ فلفی ہو جائے تو کٹے اخروٹ، سوکھا کھوپرا اور باریک کٹے سیب ڈال کر فولڈ کریں۔

اس آمیزے کو گریس کیے پین میں ڈال کر پہلے سے گرم اوون میں نوے منٹ بیک کریں۔

آخر میں اس پر تھوڑی سی آئسنگ شوگر چھڑک کر پیش کریں۔

گجریلا شوگر فری

اجزاء۔

گاجریں ۔دو عدد(بڑی)

ملائی کے بغیردودھ۔ 500ملی لیٹر

شوگرفری سویٹنر۔ ذائقہ کیلئے

ترکیب۔

گاجروں کو چھیل کر کدو کش کر لیں۔ پھر ایک سوس پین میں دودھ گاجر یں ڈال کر اتنا پکا ئیں کہ گاجر یں نرم اور دودھ خشک ہو جائے۔ اب آنچ سے ہٹا کر سویٹنر ڈال کر اچھی طرح مکس کر یں۔ مرضی کے مطابق ٹھنڈا یا گرم پیش سکتے ہیں۔

شوگر فری فروٹی دہی

اجزاء۔

کٹا ہوا انناس ۔ایک کپ

کٹا ہوا ۔پپیتا ایک کپ

تازہ اورنج جوس ۔ایک کپ

تازہ گاڑھا دہی۔ چار کپ

شوگر فری سویٹنر۔ ایک کھانے کاچمچ

ترکیب۔

تمام پھلوں کو گرائنڈ رمیں ڈالیں اورنج جوس اور سویٹنر شامل کرکے سب کوگرائنڈ کرلیں۔ اب اس میں آہستہ آہستہ دہی شامل کریں اور پھر سارے آمیزے کو اس وقت تک گرائنڈ کریں جب تک کہ سب اشیاء ایک ہی شکل میں تبدیل نہ ہوجائیں۔ اس آمیزے کو اپنے ذائقہ کے مطابق گاڑھا یا پتلا کیا جا سکتا ہے۔ ٹھنڈا کرکے گلا س میں ڈال کرپیش کریں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

شوگر فری کدو کا حلوہ

اجزاء۔

کدو ۔ڈیڑھ کلو

دُودھ۔ سات سو پچاس ملی لیٹر

شوگر فری سویٹنر۔حسبِ پسند

میدہ۔ دو سو پچاس گرام

تیل۔حسبِ ضرورت

ہری الائچی۔چھ عدد (پسی ہوئی)

کاجو۔ بارہ عدد

پستے۔ بارہ عدد

بادام ۔بارہ عدد

بادام ایسنس ۔چند قطرے

گلاب کا پانی۔ چند قطرے

کھانے کا رنگ (ہرا)۔ چند قطرے

ترکیب۔

ایک بڑی اور گہری کڑاہی میں تیل گرم کریں۔

اب کدو شامل کرکے ہلکی آنچ پر سوتے کرلیں۔

جب خوشبو آئے تو دُودھ اور سویٹنر شامل کر کے پکالیں۔

جب کدو نرم ہو جائے تو ہینڈ بلینڈرکی مدد سے پیس لیں۔

اب بادام کا ایسنس ، گلاب کا عرق اور الائچی ڈال کر پکائیں۔

جب تیل الگ ہو جائے تو تھوڑا سا میدہ ڈال کر مسلسل چمچ چلاتے جائیں۔

تیار ہونے پر پستہ، کاجو اور بادام سے سجا کر گرما گرم پیش کریں۔

شوگر فری کدو کی فیرنی

اجزاء۔

سبزکدو ۔ایک پاؤ،الائچی۔ حسبِ پسند، سویٹنر۔ حسبِ پسند،دودھ۔ ایک کلو،بادام، پستہ ۔ حسبِ پسند

ترکیب۔

کدو چھیل کر ابال لیں۔ پیس کر دودھ میں ملائیں۔ 5منٹ پکا کر چھلنی سے چھان لیں۔ اب دودھ کو خوب پکائیں پھر آخر میں سویٹنر شامل کر کے چمچ چلاتی رہیں۔ فیرنی کی طرح تیار ہو جائے تو الائچی ، بادام، پستہ ڈال کر تناول فرمائیں۔

شوگر فری چاکلیٹ براؤنی

اجزاء۔

شوگر فری چاکلیٹ۔4/1 کپ،بران شوگر۔ 2/1 کپ،کلوریز فری سویٹنر۔2/1 کپ,انڈے۔2عدد,میدہ۔آدھا کپ، تیل۔ 2/1 کپ،پیکنگ سوڈا۔1 ٹیبل سپون

ترکیب۔

اوون ڈش کو تیل سے گریس کرلیں پھر اس پر بٹر پیپر بجھا دیں اور 1کھانے کا چمچ میدہ اس پر چھڑک دیں۔ایک پین میںشوگر فری چاکلیٹ کو پگھلا لیں کہ وہ کریم کی طرح ہو جائیں۔ایک بائول میں انڈے بیٹ کریں پھر ان میں چاکلیٹ والا مکسچر ملا دیں،اس کے بعدمیدہ،بران شوگر،کلوریز فری سویٹنر ملا کرہاتھ والے بیٹر سے اچھی طرح مکس کرلیں۔اس مکسچر کو اوون ڈش میں ڈال کے پری ہیٹ اوون میں80ڈگری پربیس منٹ کیلئے بیک کریں۔اوون سے نکال کے دو منٹ کیلئے ٹھنڈا کریں اور پھر سانچے سے نکالیں۔

اسےکاٹ کر اوپر شوگر فری کوکو پائوڈر چھڑک کر گرم گرم سرو کریں۔