مینجمنٹ سائنس کیا ہے؟

May 05, 2019

مینجمنٹ سائنس مسائل کو حل کرنے اور فیصلے لینے کا ایک پروسیس ہے۔ یہ آسانی سے پیچیدہ فنکشنل تعلقات کی نمائندگی کرتاہے اور فیصلہ سازی کیلئے انتظامی بنیادوں پر اور مقداری تجزیے کیلئے نئے مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے مینجمنٹ فراہم کرتاہے۔ بین الکلیاتی ٹیم ریاضی کے ماڈل تیار کرنے کیلئے اسے استعمال کرتی ہے۔

مینجمنٹ سائنس دراصل مخصوص مسائل کیلئے ماڈلز کی تیاری سے بڑھ کر ان کا احاطہ کیےہوئےہے۔ یہ زیادہ وسیع تناظر میں حقیقی حصہ پیش کرتا ہے۔ مینجمنٹ سائنس ماڈلز سے آنے والے نتائج کا اطلاق مینجمنٹ کی نچلی، درمیانی اوراعلیٰ سطح پر ہوتاہے۔

ایک منیجر کا تجربہ،کاروبار کی آنے والی صورتحال اور ریاضی کے ماڈلز سے ملنے والے نتائج، منصوبہ بندی اور کمپنی کی سرگرمیوں کی تنظیم کاری، ہدایتکاری اور کنٹرولنگ کیلئے بہترین امتزاج ہوتے ہیں۔ مینجمنٹ سائنس، سائنسی طریقے کی ایک ایپلی کیشن ہوتی ہے جو بڑے اور پیچیدہ اداروں یا سرگرمیوں کے آپریشنز کا مطالعہ کرتی ہے۔ اس کیلئے مینجمنٹ سائنس سے دوکلیے جیسے کہ انڈسٹریل انجینئرنگ اور آپریشن ریسرچ وابستہ ہیں۔

مینجمنٹ سائنس کا تاریخی ارتقا ء

مینجمنٹ سائنس کی جڑیں ایف ڈبلیو ٹیلر(1856-1915) کے کارناموں سے جاملتی ہیں، جنہیں بابائے سائنٹیفک مینجمنٹ کہا جاتا ہے۔ ٹیلر انتظامی تکنیک کے نظام کو تیار کرنے کے حوالے سے جانے جاتے ہیں، جو انہوںنے فلاڈیلفیا میں1880ء کے دنوںمیں مڈویل اسٹیل کمپنی کیلئے شروع کیا تھا۔ ٹیلرکی مینجمنٹ کے چار اصول تھے :

1۔ تحقیق کرنا

2۔ معیارقائم کرنا

3۔ کنٹرول کرنا

4۔ تعاون کرنا

جب1905ء میں لنک بیلٹ انجینئرنگ کی بنیاد ڈالی گئی تو ٹیلر نے اس سسٹم میں کاسٹ اکائونٹنگ، ٹائم اسٹڈی، انوینٹری کنٹرول، پروڈکشن کنٹرول، منصوبہ بندی، آئوٹ پُٹ شیڈولنگ، فنکشنل آپریشن، معیاری طریقوں، درجہ بندی کا نیومونک سسٹم اور معیاری پروڈکشن برقرار رکھنے کے ذرائع کو شامل کرلیا۔

مینجمنٹ سائنس میںٹیلر کے ساتھ دیگر ممتاز لوگ جیسے کہ کارل بارتھ، گینٹ ، تھامپسن، ہیتھ وے اور دیگر بھی شامل تھے۔ بارتھ نے مینجمنٹ سائنس میں میتھ میٹکس ریسرچ کو شامل کیا اور اپنے وسیع علم کو مشین ٹولز کے ساتھ ضم کردیا۔ گینٹ نے ملازمین کی نفسیات کو تسلیم کرنے، بونس پلان کوتیار کرنے اور پروڈکشن شیڈولنگ کے لئے بنائے جانے والے چارٹس ڈیزائن کرنے میںاپنا کردار ادا کیا۔

ان اکابرین کی محنت و ریاضت کے نتیجے میں انڈسٹریل انجینئرنگ کی اصطلاح وجو د میں آئی، جس کی وجہ سے آج کے دور میں فنکشنل اسٹاف کے کام کا پتہ چلتاہے، جو حوصلہ افزائی کا معیار، طریقوںکا تجزیہ، کوالٹی کنٹرول، پروڈکشن کنٹرول، کاسٹ کنٹرول اور مٹیریل ہینڈلنگ جیسی سرگرمیوں کا ذمہ دار ہوتاہے۔

پروگرام کا جائزہ

مینجمنٹ سائنس پروگرام مستقبل کے سینئر منیجرز اور ایگزیکٹوز کے لئے سب سے زیادہ مناسب تعلیمی اہلیت کے طور پر بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ مینجمنٹ سائنسز کا مقصد ایک پروگرام فراہم کرنا ہے، جو تعلیمی اور صنعتی لحاظ سے بہت کارگر مانا جاتاہے۔ یہ کاروباری اداروں، صنعت و تجارت اور عوامی خدمات سے متعلق ہوتا ہے، جس میں مینجمنٹ سائنسز گریجویٹ داخلہ لیتے ہیں۔

مینجمنٹ سائنس پروگرام کا مجموعی مقصد یہ ہے کہ منیجرز اور کاروباری رہنماؤں کو وژن، علم، تخلیقی صلاحیت، مہارت، اخلاقیات اور انٹرپرینیورل صلاحیتوں کے ساتھ تنظیمی معاملات میں مربوط اور اسٹریٹجک نقطۂ نظر سے مؤثر کردار ادا کرنے کے لئے لازمی صلاحیتوں کو پَروان چڑھایا جائے۔

کورسز کا جائزہ

مینجمنٹ سائنس پروگرام میںگریجویٹس کو کاروبار، صنعت اور حکومت میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر انتظامی کردار اداکرنے کیلئے تیارکرنے کے حوالے سے درج ذیل مضامین پڑھائے جاتے ہیں۔

٭مینجمنٹ، تنظیمی پالیسی اور طرز عمل

٭اعداد و شمار میں عزم

٭ریسرچ کے طریقے اور تکنیک

٭مینجمنٹ کے لیے ریاضیاتی ماڈلنگ اسپیشلائزئشن

٭جنرل مینجمنٹ

٭فنانس

٭مارکیٹنگ

٭انفارمیشن ٹیکنالوجی مینجمنٹ

جنرل مینجمنٹ

٭اسٹریٹجک مینجمنٹ میں مسائل

٭ چینج مینجمنٹ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭انسانی وسائل کی ترقی اور انتظام میں پیشرفت

٭ بزنس مینجمنٹ میں ترقی

٭تنازعات اور بحران کے انتظام میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭آپریشن مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات

٭قیادت اور حوصلہ افزائی میں عارضی مسائل

٭کارکردگی مینجمنٹ سسٹم میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭انٹرنیشنل بزنس مینجمنٹ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭مینجمنٹ میں سپلائی چین مینجمنٹ سیمینار میں ترقی

٭ٹوٹل کوالٹی مینجمنٹ میں اعلیٰ درجے کے موضوعات

٭کارپوریٹ گورننس

٭تنظیمی طرز عمل میں مسائل

فنانس

٭اعلیٰ درجے کا مالیاتی انتظام

٭مالی سازوسامان اور مارکیٹ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭انٹرنیشنل فنانس میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭خطرے کا تجزیہ اور انشورنس مینجمنٹ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭اقتصادیات میں مسائل

٭پورٹ فولیو سلیکشن مینجمنٹ

٭مالی ماڈلنگ اور انٹرپرائز رسک مینجمنٹ

٭اسٹاک مارکیٹ اور کارکردگی

٭مالیاتی انتظام میں سیمینار

مارکیٹنگ

٭صارفین کے طرز عمل کو بہتر بنانے میں مسائل

٭سائبر مارکیٹنگ کے موضوعات

٭مارکیٹنگ پروفائل مینجمنٹ

٭ایڈورٹائزنگ اور ایونٹ مینجمنٹ

٭برانڈ مینجمنٹ میں مسائل

٭مارکیٹنگ ریسرچ میںپیش رفت

٭انٹیگریٹڈ مارکیٹنگ مواصلات میں پیش رفت

٭سروس اور صنعتی مارکیٹنگ میںاعلیٰ درجے کے موضوعات

٭مارکیٹنگ میں سیمینار

٭سیلز پروموشن اور اسپانسر کے مسائل

٭بین الاقوامی مارکیٹنگ مینجمنٹ

٭کسٹمر ریلشن شپ مینجمنٹ میں مسائل

٭مارکیٹنگ منیجرز کے لئے تجزیاتی ماڈلنگ