پیپلز پارٹی، سعودی عرب کی جانب سے استقبالیہ

May 06, 2019

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میاں الطاف حسین نے گزشتہ دنوںچودھری تصور حسین کے پیپلز پارٹی (سعودی عرب) کے صدر کے طور پر تقرر کے حوالے سے ایک استقبالیے کا اہتمام کیا، جس میں سابق وفاقی وزیر چودھری شہباز حسین، سابق رکن اسمبلی چودھری نذیر جٹ، کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مسعود احمد پوری، کمیٹی کے ترجمان اور صحافی محمد عامل عثمانی، نائب صدر ملک جاوید، ارکان اسد اکرم ،اظہر شفیق، محمد الیاس، آفتاب ترابی،خالد گجر، زمرد خاں سیفی ،اکرم بھٹو اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔

تصور چوہدری، چوہدری الطاف اور دیگر مہمان خصوصی چوہدری شہباز حسین کے ساتھ

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چودھری شہباز حسین نے پیپلز پارٹی (سعودی عرب) کے نئے صدر اورکارکنوں کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے ارکان پارٹی کو شہید بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات کے مطابق لے کر آگے بڑھیں گے۔ چودھری تصور حسین نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کا اعادہ کیا کہ وہ پارٹی اورتمام دوستوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ انہوں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے پاکستان پیپلز پارٹی (سعودی عرب) کا صدر نامزد کرنے اور میاں منیر ہانس کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی (گلف/ مڈل ایسٹ) کا صدر نامزد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ تصورحسین چودھری نے مزید کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے تعلقات دیرینہ ہیں اور سعودی عرب نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی ہے۔ پاکستانی برادری کو مملکت میں رہتے ہوئے مقامی قوانین کی پاسداری کرنا چاہیے۔ اس موقعے پر پی پی پی (سعودی عرب)کے عہدیداروں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، جس میں محمد ریاض راٹھور کو سینئر نائب صدر، محمد کاظم ملک کو نائب صدر، جاوید ملک کو نائب صدر اور سردار محمد رزاق کو جنرل سیکرٹری نامزد کیا گیا۔