افغانستان: پولیس ہیڈکوارٹر پر حملہ،13 اہلکار ہلاک

May 05, 2019

افغانستان کے صوبے بغلان میں پولیس ہیڈکوارٹر پر حملے میں 13 اہلکار ہلاک 55 زخمی ہوگئے ہیں۔

افغان وزارت داخلہ نےدعویٰ کیا ہے کہ جوابی کارروائی میں تمام 8 حملہ آور مارے گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

حکام کے مطابق شہر پل خمری کے پولیس ہیڈکوارٹر پر 8 مسلح شدت پسندوں نے حملہ کیا۔

حکام کے مطابق کئی گھنٹے تک جاری رہنے والے حملے میں 13 پولیس اہلکار ہلاک ہوئے جبکہ 20 شہریوں اور اہلکاروں سمیت 55 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام حملہ آور بھی مارے گئے۔