انتخابی مہم: خاتون نے آسٹریلوی وزیر اعظم کو انڈہ دے مارا

May 07, 2019

یوں تو انڈوں کے ذریعے مزے مزے کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں لیکن بعض اوقات انڈوں کے ذریعے دل کی بھڑاس بھی نکالی جاتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سٹریلوی ریاست نیو ساؤتھ ویلز میں بھی ایسا ہی کچھ ہوا جب وزیر اعظم اسکاٹ موریسن اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں ایک تقریب میں شریک تھے کہ اس ہی دوران ایک خاتون نے پیچھے سے ان پر انڈہ پھینک دیا۔

خوش قسمتی سے یہ انڈہ وزیر اعظم کو نہ لگا تاہم اس واقعے کی وجہ سے ایک ادھیڑ عمر خاتون نیچے گرگئیں جنہیں آسٹریلوی وزیر اعظم نے سہارا دے کر اْٹھایا۔دوسری جانب پولیس نے حملہ کرنے والی خاتون کو گرفتار کرلیا۔