مودی سرکار الیکشن جیتنے کے لیے صحافیوں کو خریدنے لگی

May 08, 2019

مودی سرکار انتخا بات میں اپنی متوقع ہار کو جیت میں بدلنے کے لیےہر ہتھکنڈےاستعمال کرنے پر تل گئی ہے۔

بھارت میں عام انتخابات کے پانچویں مرحلے میں بی جے پی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں صحافیوں کو اپنے حق میں رپورٹنگ کرنے کے لیے رقم سے بھرے لفافے تقسیم کیے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بی جے پی رکن اسمبلی اوررہنما وکرم رندھاوا کشمیری صحافیوں میں لفافے تقسیم کر رہے ہیں۔

لیہ کے صحافیوں نے مقامی الیکشن آفیسر کو اس حوالے سے تحریری شکایت کی ہے کہ بی جے پی کے مقامی رہنما نے ان کو رشوت دینے کی کوشش کی ہے۔

ایک خاتون صحافی رنچن نے کہا کہ لفافے میں رقم رکھی ہوئی تھی اس لیے میں نے واپس رکھ دی۔

محبوبہ مفتی اور عمر عبدللہ نے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے، دوسری جانب بی جے پی نے الزامات کی تردید کی ہے۔