جامعہ کراچی، امتحانی فارم جمع کرانے کیلئے تاریخ کا اعلان

May 09, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے مطابق بی اے ،بی کام پرائیوٹ،بی اوایل اور امپرومنٹ آف ڈویژن برائے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے لئے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3800 روپے فیس کے ساتھ 17 جون2019 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔