رُشد و ہدایت: روزے داروں کے لیے جنّت کا دروازہ

May 10, 2019

…باب الرّیّان… روزے داروں کے لیے جنّت کا دروازہ

حضرت سہلؓ نبی اکرم ﷺسے روایت کرتے ہیں،آپﷺ نے فرمایا کہ جنت میں ایک دروازہ ہے جسے ریّان کہتے ہیں قیامت کے دن اس دروازے سے روزے دار ہی داخل ہوں گے ،کوئی دوسرا داخل نہ ہوگا، کہا جائے گا کہ روزے دار کہاں ہیں؟ وہ لوگ کھڑے ہوں گے اس دروازے سے ان کے سوا کوئی داخل نہ ہو سکے گا، جب وہ داخل ہو جائیں گے تو وہ دروازہ بند ہو جائے گا اور اس میں ان کے سوا کوئی اور داخل نہ ہوگا۔ (صحیح بخاری)