منفرد سپر ہیرو ٹیکسی جو پریشانیوں سے نجات دلائے

May 10, 2019

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اپنے طرز کی منفرد سپر ہیرو ٹیکسی متعارف کروائی گئی ہے جس کو مختلف قسم کے کرتب کرتے ہیروز سے سجایا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


بھارتی ویب سائٹ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اس منفرد ٹیکسی کو پرتھ ورما نامی ڈرائیور چلاتے ہیں جو ٹیکسی چلانے کے ساتھ ساتھ اپنی ٹیکسی میں سوار سواریوںکو مختلف چاکلیٹس، پرفیومز اور دیگر اشیاء بھی پیش کرتے ہیں۔

غیر ملکی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے پرتھ ورما نے اپنی تعلیم کے بارے میں بتایا کہ انہوںنے فنانس اور بزنس مینجمنٹ میں پوسٹ گریجویٹکے ساتھ ساتھ کاسٹ اینڈ مینجمنٹ اکاؤنٹینسی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے جبکہ ٹیکسی چلانے کا کام وہ شوقیہ کرتے ہیں اور یہ شوق اُن میں ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے سے پیدا ہوا ہے۔

اپنے پیشہ ورانہ تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے پرتھ ورما نے بتایا کہ وہ گزشتہ ڈھائی سال سے ایک معروف ٹیکسی کمپنی کے ساتھ منسلک تھے، اس سے قبل وہ مختلف کمپنیوں میں بھی ملازمت کرچکے ہیں۔

پرتھ ورما نے اپنے بارے میں بتایا کہ اُن کا تعلق بھارت کے شہر لکھنو سے ہے لیکن وہ بھارتی علاقے نوئیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔

اپنی ٹیکسی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے پرتھ ورما نے بتایا کہ میری کار مختلف کرتب کرتے ہیروز کی وجہ سے منفرد ہے جو انہوں نے خود جمع کئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایسی ٹیکسی چلانے پر شروع میںگھر والوں کی خصوصاً والد صاحب کی جانب سے منفی رد عمل دیکھنے کو ملا تاہم بعد ازاں انہوں نے اپنے والد کو منا لیا۔ پرتھ کا مزید کہنا تھا کہ اُن میںیہ شوق اپنے مشغلے ہالی ووڈ فلمیں دیکھنے کی وجہ سے پیدا ہوا تھا۔

پرتھ ورما کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میںنے اپنے شوق کو اپنی ملازمت بنایا۔ اُنہوں نے کہا کہ میری ٹیکسی میں سفر کر کے میری تمام سواریاں بے حد لطف اندوز ہوتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عام طور پر لوگ بہت زیادہ ذہنی الجھنوں کا شکار ہوتے ہیںلیکن میری ٹیکسی میں سفر کرنے کے بعد لوگ اپنی پریشانیاں بھول جاتے ہیں اور ایک بچے کی مانند میری ٹیکسی میںموجود مختلف کرتب کرتے ہیروز کو دیکھ کر خو ش ہوتے ہیں۔