ماہِ صیام

May 11, 2019

شاہین اقبال اثر

محنت کرکے جنت لوٹو

ماہ صیامہ کی برکت لوٹو

جنت کے دروازے کھلے ہیں

اپنے رب کی نعمت لوٹو

قیمتی اس کی اک اک ساعت

اس کی اک اک ساعت لوٹو

اپنائو تقویٰ کی بلندی

عظمت لوٹو رفعت لوٹو

سردی، گرمی رکھو روزے

کرکے مشقت راحت لوٹو

پہلا عشرہ، عشرئہ رحمت

غفلت چھوڑو، رحمت لوٹو

دوسرا عشرہ عفو و کرم ہے

مانگو معافی قربت لوٹو

تیسرا عشرہ نار سے رخصت

خوش ہوجائو، رخصت لوٹو

پھر ہیں عیدالفطر کی خوشیاں

خوشیاں مناؤ فرحت لوٹو