اقوال زریں

May 11, 2019

٭ نیک آدمی جب علم سیکھتا ہے تو انکساری سے جھک جاتا ہے اور بدفطرت جب علم سیکھتا ہے تو تکبر سے اکڑ جاتا ہے۔ (حضرت ابوبکر صدیقؓ)

٭ علم کی وجہ سے دوستوں میں اضافہ ہوتا ہے اور دولت کی وجہ سے دشمنوں میں۔ (حضرت علیؓ)

٭ نیکی علم ہے، بدی جہالت۔ (سقراط)

٭ انصاف سے کام لو گے تو دوست زیادہ اور دشمن کم بنیں گے۔ (بقراط)

٭ آسمان پر نگاہ ضرور رکھو مگر یہ مت بھولو کہ پائوں زمین پر ہی رکھے جاتے ہیں۔ (شیخ سعدیؒ)

٭ اگر کوئی تم سے بھلائی کی امید رکھے تو اسے مایوس مت کرو کیونکہ لوگوں کی ضرورت کا تم سے وابستہ ہونا تم پر اللہ کا خاص کرم ہے۔(حضرت علیؓ)