رتو ڈیرو میں مزید49 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف

May 10, 2019

لاڑکانہ کی تحصیل رتو ڈیرو میں مزید49 ایچ آئی وی پازیٹو کیسز کا انکشاف ہوا ہے۔

انچارج ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق 49 مریضوں میں 38بچے اور11 خواتین شامل ہیں ۔

انچارج کا مزید کہنا ہے کہ اب تک 324 افراد میں آیچ آئی وی پازیٹو پایا گیا ہے اور13 روز میں 7ہزار افراد کی اسکریننگ کی گئی ہے۔

محکمہ انسداد ایچ آئی وی کے سربراہ ڈاکٹر سکندر کا کہنا ہے کہ ایچ آئی وی پھیلنے کی بنیادی وجہ سرنج کا ایک سے زائد بار استعمال ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے ایک سرنج دو سے چار مریضوں پر استعمال کی جارہی تھی، ایچ آئی وی کے پھیلنے کی دوسری بنیادی وجہ غیر معیاری انتقال خون ہے۔