دوسرا ون ڈے، پاکستان کاٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

May 11, 2019

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ہے۔

ساؤتھمپٹن میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

سرفراز احمد نے کہا کہ جلدی وکٹ لیکر انگلینڈ پر پریشر ڈالنے کی کوشش کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم میں محمد عامر کی جگہ یاسر شاہ کو موقع دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ انگلینڈ کےدورے کے دوران گرین شرٹس کو واحد ٹی20 میں شکست ہوچکی ہے جبکہ پہلا ون ڈے بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا تھا۔