چینی شخص کے کان میں مکڑی نے جال بُن لیا

May 11, 2019

کان میں کھجلی کی شکایت لے کرجانے والا چینی شخص اُس وقت خوفزدہ ہو گیا جب ڈاکٹر نے اُسے بتایا کہ یہ کھجلی کسی اور وجہ سے نہیں بلکہ مکڑی کی وجہ سے ہے اور وہ اُس کے کان میں جال بُن رہی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


میڈیا رپورٹس کے مطابق 20سالہ چینی شخص لی اپنے کان میں مستقل کھجلی اور کسی چیز کے رینگنے جیسے احساس کی شکایت لے کر ای این ٹی اسپیشلسٹ کے پاس پہنچا، ابتداء میں ڈاکٹرز کچھ تشخیص نہیں کر پائے تاہم جب مائیکرو اسکوپ کی مدد سے دیکھا تو حیرت زدہ رہ گئے کہ کان کی نالی میں گرے رنگ کی ایک مکڑی رینگ رہی ہے۔

ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مکڑی کچھ ہی وقت سے لی کے کان میں ہے اور اس دوران وہ جال بن رہی تھی۔

خوش قسمتی سے بروقت مکڑی کو کان سے نکال دیا گیا اور مریض کو کسی قسم کی کوئی انجری نہیں ہوئی۔