چین کا امریکی مصنوعات پر ٹیکس عائد کرنے کا اعلان

May 13, 2019

امریکااور چین میں معاشی جنگ چھڑگئی ہے،چین نے ساٹھ ارب ڈالرز کی امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیکس کا نفاذ یکم جون سے ہوگا۔

امریکی اقدام کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس بڑھانےکااعلان کردیا ہے، چینی کابینہ کے ٹیرف پالیسی کمیشن کے بیان کے مطابق امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کیا جائے گا۔

امریکا نے جمعے کو چین کی دو سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر پچیس فیصد ٹیکس کا نفاذ کر دیا تھا جبکہ تین سو ارب ڈالرز کی مصنوعات پر بھی ٹیکس لگانے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔