ٹرمپ نے چین کو وارننگ دے دی

May 13, 2019

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو امریکی ٹیکسز کے جواب میں جوابی کارروائی کرنے پر مزید برے حالات ہونے کی وارننگ دے دی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


سوشل میڈیا پر جاری بیان میں امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا کے ٹیکس اضافے کے جواب میں چین کو جوابی کارروائی نہیں کرنی چاہیےاگر چین ایسا کرے گا تو اس کے لیے برا ہوگا، چین نے اگر امریکا کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کیا تو چین کو نقصان ہوگا۔

امریکا نے چین کی دو سو ارب ڈالر کی درآمدات پر ٹیکس دس فیصد سے بڑھا کر پچیس فیصد کر دیا ہے۔

چین نے بھی امریکی مصنوعات پر پانچ سے پچیس فیصد ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کر دیا۔