لیژر لیگز انٹراسٹی چمپئن شپ کا آغاز

May 14, 2019

عبدل ایف سی نے لیژر لیگز انٹراسٹی چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ کراچی چیمپئن عبدل ایف سی نے اس کامیابی کے ساتھ ساتھ لیژر لیگز نیشنل چیمپئن شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کراچی چیمپئن کا ٹائٹل حاصل کرنے کیلئے 36لیگز میں 72ٹیموں نے حصہ لیا اور پہلے روز ریکارڈ 56میچز کھیلے گئے۔ چیمپئن شپ کے فائنل میں عبدل ایف سی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد جگرو ایف سی کو 1-0سے شکست دے نیشنل چیمپئن شپ کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ فاتح ٹیم کے شاہ رخ خٹک کو ایونٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جبکہ جگرو ایف سی کے تنویر کو بہترین گول کیپر قرار دیا گیا۔ ریجنل منیجر سندھ شہروز رضوی چیمپئن شپ کو کامیاب ترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ 72ٹیموں پر مشتمل کراچی انٹر اسٹی چمپئن شپ کوبلاشبہ میراتھن ٹورنامنٹ کہا جاسکتا ہے ۔72ٹیموں کو 36,36کے 2گروپ میں تقسیم کیا گیا تھا ،قومی چمپئن شپ جولائی میں کراچی میں ہوگی جہاں مزید 70ٹیمیں جو پاکستان کے مختلف شہروں کی نمائندگی کرتی ہیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر مدمقابل ہونگی۔ نیشنل چیمپئن کو یہ اعزاز حاصل ہوگا کہ وہ بحیثیت قومی چیمپئن رواں سال 12تا20 اکتوبر یونان کے شہر کریٹ کا رخ کریں گے جہاں سوکا ورلڈ کپ کا دوسرا ایڈیشن کھیلا جائے گا۔ لیژر لیگز کا پاکستان کے 70سے زائد شہروں میں بیک وقت مقابلے منعقد کئے گئے۔ پاکستانی فٹ بال ٹیم کو سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ فٹ بال میں شرکت کیلئے بھی اسے بھرپور تیاری کرائیں گے تاکہ گزشتہ سال کی غلطیوں اور کوتاہیوں سے سبق حاصل کرکے اس ایونٹ میں مزید بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جائے۔ پرتگال میں گزشتہ سال سکس اے سائیڈ منی ورلڈ کپ فٹ بال ہوا جس میں دنیا کی 32 ٹاپ ٹیموں نے حصہ لیا تھا ۔