وزیر صحت کے پی کی درخواست پر پروفیسر ضیاء کیخلاف مقدمہ

May 15, 2019

خیبر ٹیچنگ اسپتال کے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الدین کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے، ایف آئی آر ڈاکٹر نوشیروان برکی اور خیبر پختون خوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام للہ کی درخواست پر درج کی گئی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر تھانہ یونیورسٹی ٹاؤن میں درج کی گئی ، جو کارِ سرکار میں مداخلت اور دفعہ 324 کے تحت درج کی گئی ہے ، پولیس کے مطابق کسی ڈاکٹر کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مذاکرات کے لیے جانے والے 4 ڈاکٹرز کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز کے نمائندے جمال شاہ کے مطابق اسپتالوں میں ہڑتال کے معاملے پر مشاورت شروع کر دی ہے۔