بال رنگنا بھی ایک فن ہے

May 15, 2019

حرا عامر

ایک طر ف خواتین کا اپنے بالوں کو صحت مند اور خوب صورت بنانا مقصد ہوتا ہے تودوسری طرف اسے بنانے کے طر یقے میں بھی خاصاتنوع پیدا کیا جاتا ہے ۔کچھ عر صے سے

بالوں کو قسم قسم کے رنگ دینا بھی خاصا مقبول ہوتا جارہا ہے۔پہلے بال رنگنے کا تصور صرف اُس وقت ہوتا تھا جب بال سفید ہونے لگتے تھے لیکن اب بطور فیشن بھی اسے رنگنےکا چلن عام ہوچکا ہے ۔اب مہندی کے علاوہ دیگر مختلف رنگوں کی مدد لی جانے لگی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ خواتین اپنے بالوں کی سفیدی چھپانے کے لیے بھی غیر معیاری ہیر کلرز کا انتخاب کرتی ہیں جو بازار میں بآسانی دستیاب ہیں ۔بعض اوقات ہمارے بالوں کی ساخت ایسی ہوتی ہے کہ انہیں خود سے رنگنے میں خاصاوقت لگا جاتا ہے ۔اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ بار یک بال تو بآسانی رنگ جاتے ہیں ،جب کہ موٹے بالوں کو رنگنا آسان نہیں،اگر ان کو رنگنے کا عمل صحیح سے نہ کیا جائے تو بعض اوقات اس کے نتا ئج بر عکس نکلتے ہیں ۔یہ امر اُس وقت اور بھی زیادہ تو جہ طلب ہوتا ہے ،جب کہ آپ کسی ہلکے رنگ کا انتخاب کررہی ہوں ۔اسی لیے ہمیشہ اپنے بالوں کی مناسبت سے ہی رنگ کا چنائو کرنا چاہیے ۔نرم اور سیاہ بالوں میں قدرے ہلکا رنگ خاصا جچتا ہے ۔

اگر آپ اپنے بالوں کو کچھ منفرد رنگ دینا چاہتی ہیں تو آپ کوپر اور ڈراک بر ائون کے شیڈز کا انتخاب کریں۔بالوں کو دو رنگوں میں رنگنا ہو تو ان کو کئ حصوں میں تقسیم کرلیں اور ہر حصے کے لیے اوپر اور نیچے مختلف رنگوں کا استعمال کریں ۔اس طر ح آپ کے بال پر کشش لگیں گے ۔مصنوعی کلرز میں ایسے رنگوں کا انتخاب کریں ،جس میں کیمیکلز کا کم استعمال ہو ۔بالوں کو رنگنے کے لیے مہندی کا استعمال اب بھی کافی مفید سمجھا جاتا ہے ۔ بعض خواتین کی رنگت ایسی ہوتی ہے کہ ان پر ہر طر ح کے رنگ کے بال اچھے لگتے ہیں ۔اگر آپ کی جلد کی رنگت زرداور بال بھورے ہیں تو ہلکے شیڈ کو تر جیح دیں ۔گہرے شیڈز مناسب نہیں لگیں گے اور آپ اپنی عمر سے بڑی نظر آئیں گی ۔لہٰذا احتیاط سے شیڈ کا چنائو کریں ۔آپ اگر بالوں کو خود سے بہتر طور پر نہیں کلر کر سکتیں تو اس کے لیے کسی پروفیشنل کی مدد لیں ۔اس بات کا بھی خیال رکھیں کہ آپ کے بالوں میں یکساں رنگ اچھا لگتا ہے یا ایک سے زائد رنگ اچھے لگتے ہیں ۔

اس کے علاوہ آپ کے بالوں کی رنگت پکی ہے، تو آپ پر ہائی لائٹس بھی اچھی لگیں گی۔ اگر آپ کو لگتا ہے کہ ہائی لائٹس شیڈز آپ کی جلد کی رنگت سے میچ نہیں کریں گے، تو پھر آپ ایک کلر پر ہی اکتفا کریں،کیوں کہ ہائی لائٹس تب ہی اچھی لگتی ہیں جب دو شیڈز کا استعمال کیا جاتا ہے۔بھورے بالوں کی حامل خواتین کو بار بار بال رنگنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے ۔جن خواتین کے بال آدھے گرے ہوتے ہیںوہ زیادہ تر گولڈن برائون شیڈ سے بالوں میں کلر کرتی ہیں جو کہ ان پر خوب جچتا ہے ۔