’ملک کا 80فیصد ٹیکس 300لوگ دیتے ہیں‘

May 15, 2019

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے کہا ہے کہ ملکی ٹیکس کلیکشن میں تنخواہ دار طبقے کا حصہ 5تا 6فیصدہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو میں شبر زیدی نے کہا کہ پاکستان کے 300بڑے ٹیکس دہندگان ملک کے ٹیکس کلیکشن کا 80 فیصد ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کا حصہ پانچ سے چھ فی صد ہے جبکہ بڑی کمپنیوں سمیت 300بڑے اصل میں ٹیکس دیتے ہیں۔

شبر زیدی نے مزید کہا کہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 5ہزار ارب روپے سے اوپر رکھا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گھر کے اثاثے کسی اور کے نام رکھنا بے نامی ہے، بے نامی اثاثے رکھنے پر 5سال قید ہوسکتی ہے۔