روزے کی قضا اور کفّارہ کب لازم ہوتا ہے؟

May 17, 2019

آپ کے مسائل اور اُن کا حل

سوال:۔روزے کی قضا اور کفّارہ کب لازم ہوتا ہے؟

جواب:۔رمضان کا روزہ نہ رکھنے یا نفلی روزہ رکھ کر توڑ دینے سے روزے کی قضا لازم ہو جاتی ہے۔ رمضان کا روزہ رکھ کر جان بوجھ کر کھا پی کر، یا ہمبستری کر کے روزہ توڑ دینے سے قضا کے ساتھ کفارہ بھی لازم ہو جاتا ہے۔ یہ کفارہ مسلسل ساٹھ روزے رکھنے کی صورت میں ادا ہوتا ہے۔