حسن علی خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست میں شامل

May 16, 2019

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں بیٹسمینوں کے لیئے مشکلات پیدا کرنے والے خطرناک فاسٹ بولرز کی فہرست تیار کر لی گئی ہے اس لسٹمیں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں ۔

کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے میں اب کچھ ہی دن باقی ہیں، ایسے میں ان فاسٹ بولرزکی ایک فہرست تیار کی گئی ہے جو انگلینڈ اینڈ ویلز میں ہونے والے میچز میں بیٹسمینوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتے ہیں ۔

اس فہرست میں 5 فاسٹ بولرز کو جگہ ملی ہے جس میں پاکستان کے حسن علی بھی شامل ہیں، عالمی نمبر ایک بھارت کے جسپریت بھمرا بھی اس میں موجود ہیں، انہیں آخری اوورز کا اسپیشلسٹ بولر قرار دیا جاتا ہے۔

جنوبی افریقا کے نوجوان فاسٹ بولر کگیسو ربادا نے اسپیڈ اور سوئنگ کی وجہ سے فہرست میں جگہ بنائی ہے، حسن علی نے 2017 میں انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں 13 وکٹیں حاصل کیں اورپلیئر آف دی ٹورنا منٹ قرار پائے۔

مچل اسٹارک اور ٹرینٹ بولٹ 2015 ورلڈ کپ کے کامیاب ترین بولرز رہے ہیں، ماہرین کا کہنا ہے کہ ان فاسٹ بولرز کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلز کی وکٹیں کڑا امتحان بھی ثابت ہوں گی۔