حملہ کس نے کیا ،بغیر سوچے سمجھے الزامات نہیں لگائیں گے، یو اے ای

May 17, 2019

دبئی (سبط عارف) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے کہا ہے کہ وہ یو اے ای ساحل پر حملے کا نشانہ بنائے جانے والے جہازوں پر الزام تراشی نہیں کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یو اے ای کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر انور گرگاش کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے قیاس آرائی نہیں کریں گے کہ حملہ کس نے کیا ہوگا، وہ بغیر سوچے سمجھے الزامات نہیں لگائیں گے۔