آج ہائی بلڈپریشر سےآگہی کادن

May 17, 2019

دنیا بھر کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی آج بلند فشار خون (ہائی بلڈ پریشر /ہائپرٹینشن) کا عالمی دن منایا جا رہا ہے ۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


ذکورہ دن منانے کا مقصد عوام کو ہائی بلڈ پریشر کی وجوہات، علامات، بروقت تشخیص، علاج اور حفاظتی و تدارکی اقدامات سے آگاہ کرنا ہے۔

اس دن کی مناسبت سے خصوصی واکس، سیمینارز، کانفرنسز اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیاجائیگا جس سے ماہرین طب خطاب کریں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن اور بلڈ پریشر کا دل کی بیماریوں سے انتہائی گہرا تعلق ہے اور دل کے امراض میں مبتلا زیادہ تر مریض اضافی وزن اور ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں۔

لہٰذا دل کے امراض کو کم سے کم کرنے کیلئے موٹاپا اور بلڈ پریشر پر کنٹرول اشد ضروری ہے۔