ڈالر 150 روپے کا ہو گیا

May 17, 2019

امریکی ڈالر کا سفر رکا نہیں ہے اور وہ مسلسل تیزی سے اوپر جا رہا ہے جبکہ روپیہ پستی کی انتہا پر پہنچ چکا ہے۔

روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید تگڑا ہو گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر3 روپے مہنگا ہو کر 150 روپے پر پہنچ گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 48 پیسےمہنگا ہوکر 149 روپے کا ہو گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی گراوٹ کاسلسلہ برقرار ہے۔

کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 803 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ گزشتہ 3 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی۔

گزشتہ روز ڈالر 147 روپے کا ہو گیا تھا جو آج 150 روپے کا ہو گیا ہے۔

ڈالر کی اونچی اُڑانکے باعث پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 666 ارب روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا اور اس کا حجم 105ارب ڈالر ہو گیا ہے۔