رتو ڈیرو: 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق

May 17, 2019

سندھ کے ضلع لاڑکانہ کے سب ڈویژن رتو ڈیرو میں 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر مسعود سولنگی نے رتوڈیرو میں ایچ آئی وی پر تحقیقاتی رپورٹ مکمل کرلی ہے۔

رپورٹ میں ایچ آئی وی پھیلنے کے حوالے سے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسکریننگ میں 534 افراد میں ایچ آئی وی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 270 خواتین اور 264 مرد شامل ہیں۔