خاتون آفیسر ہراساں، سی ای او پی آئی اے سے جواب طلب

May 17, 2019

لاہور ہائی کورٹ نے پی آئی اے کی خاتون آفیسر ثناء وحید کو ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سی ای او پی آئی سے جواب مانگ لیا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شاہد مبین نے سینئر ریزرویشن ٹکٹنک آفیسر ثناء وحید کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ اسپیشل اسسٹنٹ سی ای او پی آئی اے کامران انجم نے درخواست گزار کو ہراساں کیا۔

وکیل نے بتایا کہ اسپیشل اسسٹنٹ سی ای او کامران انجم کے خلاف انکوائری کے لیے درخواست بھی دی، لیکن اس پر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ پی آئی اے حکام کو کامران انجم کے خلاف انکوائری کرنے کا حکم دیا جائے۔