عبدالحفیظ شیخ کی کراچی میں صنعتکاروں سے ملاقات

May 17, 2019

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کراچی میں تاجروں، صنعتکاروں اور اسٹاک بروکرزسے ملاقات کی۔

ترجمان وزارت خزانہ ڈاکٹر خاقان نجیب کا کہنا ہے کہ عبدالحفیظ شیخ نے سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیا۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ مشیرخزانہ نے اسٹاک مارکیٹ کے بروکرز کو مشکلات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔

ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ موجودہ معاشی صورتحال پرصنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کو اعتماد میں لیاگیا۔

وزارت خزانہ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ اسٹاک مارکیٹ کو17ارب روپے کاڈیزاسٹر سپورٹ فنڈ فراہم کیا جائیگا۔