آئی ایم ایف نے ڈالر کی مخصوص قیمت مقرر کرنے کا نہیں کہا، حماد اظہر

May 17, 2019

وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے ڈالر کی کوئی مخصوص قیمت مقرر کرنے کو نہیں کہا۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت نے اسٹیٹ بینک کو مکمل خودمختاری دے دی ہے مگر حکومت مارکیٹ میں کرنسی کی سٹہ بازی نہیں ہونے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے حکومت سے کہا ہے کہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کو ڈالر کی قیمت مستحکم کرنے کے لیے استعمال نہ کریں۔