روسی شاہی خاندان کا شادیوں میں استعمال ہونے والا ہار نیلام

May 17, 2019

روس کے شاہی خاندان کی شادیوں میں استعمال کیا جانے والا بیش قیمت ہیرے کاہار نیلام کردیا گیا۔

جنیوامیں منعقد ہونے والی نیلامی کی تقریب میں ہیرے اور زمرد سے بنا تقریباً150سال پرانا یہ قیمتی ہارپیش کیا گیا۔

اس دوران کئی افراد نے اسے خرید نے میں دلچسپی کا اظہار کیا تاہم 107.6قیراط کا یہ قیمتی ہار3.3ملین پاؤنڈز میں فروخت کردیا گیا۔