اقوالِ زریں!

May 18, 2019

٭االلہ کا ذکر کیا کرو کہ اس میں شفاء ہے اورلوگوں کے عیب بیان نہ کیا کرو کہ اس میں بیماری ہے ۔ (حضرت عمر فاروقؓ)

٭بہتریں فضیلت زبان کی حفاظت ہے۔ (حضرت عائشہ صدیقہؓ)

٭انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔ (حضرت عثمان غنیؓ )

٭جو چیز اپنے لئے پسند کرو وہ دوسروں کے لئے بھی پسند کرو ۔ (حضرت علیؓ)

٭حقیقی بڑا تو وہ ہے جو اپنے ہر چھوٹے کو پہچانتا ہو اور اس کی ضروریات کا خیال رکھتا ہو۔ (شیخ سعدیؒ )

٭جو شخص دنیا کمانے کے لئے علم حاصل کرتا ہے ایسا علم اس کے قلب میں جگہ نہیں پاتا۔ (امام اعظم ابو حنیفہؒ)

٭علم کو دولت پر فوقیت دو، کیونکہ دولت عارضی ہے، علم دائمی ہے۔ ( حکیم سقراط)