ایران میں مٹی کا طوفان، لوگ خوفزدہ

May 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


ایران میں اچانک مٹی کے طوفان نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، شہری خوف میں مبتلا ہوگئے۔

ایران کے شہر Yazd میں موسم نے اچانک کروٹ بدلی اور تیز ہواوں کے ساتھ اڑتی ریت، دھول مٹی سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا۔

ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی جبکہ ہوا میں اُڑتی ریت اور مٹی کے باعث کئی افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رپورٹ کے مطابق موسم کی خراب صورتحال کے باعث انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کو گھر سے باہر نکلتے ہوئے احتیاط کی تاکید کی گئی ہے۔