بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی، پلوامہ میں مزید 2 کشمیری شہید

May 18, 2019

مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ضلع پلوامہ میں قابض سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے ضلع پلوامہ کے گاؤں پنزگام میں رات کو نام نہاد سرچ آپریشن کیا اور محاصرہ شروع کر دیا۔

اس دوران گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی آڑ میں مزید 2 کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا، قابض بھارتی فوج نے ایک گھر کو بھی دھماکے سے اڑا دیا۔

دوسری جانب ضلع اننت ناگ میں بھی بھارتی فوج کا نام نہاد سرچ آپریشن اور محاصرہ جاری ہے۔