چین میں شاندار لائٹ شو

May 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


چین میں شاندار لائٹ شو کا انعقاد کیا گیا جس میں لاکھوں ایل ڈی لائٹ سے مزین لائٹ فارمیشن کا نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایشین کلچرکارنیول کے دوران جہاں مختلف پرفارمنس پیش کی گئیں وہیں ایل ای ڈی لائٹس سے مزین شاندار لائٹ شو کا بھی انعقاد کیا گیا۔

اس شاندار لائٹ میں 3لاکھ90ہزار ایل ای ڈی لائٹ سے 74.53میٹر لمبا، 19.28میٹر چوڑا اور 15.22میٹر اونچا ایل ای ڈی لائٹ میٹرکس تیار کیا اور پھر برقی قمقموں کے ذریعے ایسے دلچسپ نظارے ترتیب دیئے گئے کہ دیکھنے والے مبہوت رہ گئے جبکہ اس کارنامے کو گنیزبک میں شامل کرلیا گیا ہے۔