’ایمنسٹی اسکیم میں ابہام ہے نہ ہی تبدیل ہوگی‘

May 18, 2019



چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ ایمنسٹی میں کسی قسم کا نہ تو ابہام ہے نہ ہی اسکیم میں کوئی تبدیلی لائی جا رہی ہے۔

کراچی چیمبر میں خطاب کے دوران شبر زیدی نے کہا کہ چند خام مال پر تو ریلیف دیا جاسکتا ہے سب پر ٹیکس چھوٹ نہیں ملےگی۔

انہوں نے تاجروں سے کہا کہ مجھے لمبے عرصے کی اصلاحات کرنی ہیں، بہتر تجاویز دیں، اس پر عمل کروں گا، آپ ٹیکس کم کرنے کا حل بتادیں،میں بجٹ سے پہلے آپ کا مسئلہ حل کر دوں گا۔

چیئرمین ایف بی آر نے مزید کہا کہ ہماری انڈسٹری کو فراڈ کیلئے استعمال کیا گیا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کے علاوہ بھی اسمگلنگ ہو رہی ہے۔

شبر زیدی نے یہ بھی کہا کہ غلطیاں ہمارے لوگوں کی بھی ہیں، اسمگل اشیاء بیچنا بھی شرعی اصولوں کے خلاف ہے۔