3Dاینی میٹڈ فلم "دی اینگری برڈز2 نیاٹریلر جاری

May 18, 2019

ایکشن سے بھرپورہالی ووڈ3Dاینی میٹڈایکشن فلم دی اینگری برڈز2 (The Angry Birds 2) کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


تھروپ وین اور جوہن رائس کی مشترکہ ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم 2016میں ریلیز ہونے والی فلم کا سیکوئل ہے جس میں مشہور زمانہ اینگری برڈز ویڈیو گیم کے شوخ و چنچل اینی میٹڈ کردارایک بار پھر اپنی شرارتوں کے ذریعے دیکھنے والوں کو محظوظ کرتے دکھائی دینگے۔

فلم میں اپنی آواز کا جادو جگانے والوں میں جیسن سیڈیکش،جوش گیڈ،ڈینی مک برائیڈ،بل ہیڈر،مایا روڈولف اور ریچل بلوم سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔جان کوہن کی پروڈیوس کردہ یہ فلم سونی پکچرز کے بینر تلے16اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔