ہاتھ سے لکڑی کے ٹکڑوں پر تصاویر بنانے کا مظاہرہ

May 18, 2019

Your browser doesnt support HTML5 video.


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن جناب اسی دنیا میں عمر کی بھی کوئی قید نہیں ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس میکسیکن بچے کو ہی دیکھ لیں جوہاتھ سے مصوری کرنے میں ماہر ہے اور چمچوں اور لکڑی کے ٹکڑوں پر دیدہ زیب تصاویر بنانے کا شاندارمظاہرہ کر رہا ہے۔

جی ہاں، میکسیکو کے شہر Tonalaسے تعلق رکھنے والا چائلڈ آرٹسٹ پروفیشنل مصور کی طرح چمچوں اور لکڑی کے ٹکڑوں کو کینوس بنا لیتا ہے اور برش کے بجائے ہاتھ کے ذریعے پینٹنگ بنا لیتا ہے اور اب تک کئی فن پارے بنا چکا ہے۔

چھوٹی سی عمر میں شاندار ٹیلنٹ پر جہاں دیکھنے والے حیران ہیں وہیں لٹل آرٹسٹ کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے۔