مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرائی جائے، معشوق ڈومگی

May 19, 2019

جیکب آباد(نامہ نگار) جیکب آبادکے غریب آباد محلے کا رہائشی معشوق ڈومکی نے پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے پانچ مہینے سے سول لائن تھانے، ایس ایس پی آفس کے چکر کاٹ رہا ہوں اور آئی جی کو بھی تحریری شکایت کی ہے لیکن تاحال کچھ نہیں ہوا، معشوق کا کہنا تھا کہ غریب آدمی ہوں میرے ساتھ انصاف کیاجائے اور میری موٹر سائیکل جلد برآمدکرائی جائے۔