اسلام کوٹ ،نگرپاکر کی 30ہزار سے زائد آبادی پانی کیلئے پریشان

May 19, 2019

اسلام کوٹ(نامہ نگار) نگرپارکر میں کنوئیں خشک ہونے کے بعد انتظامیہ متبادل ذرائع سے پانی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے، نتیجے میں 30 ہزار سے زائد آبادی پینے کے پانی کو ترس گئی ہے۔شہر پہاڑی علاقے کے درمیان واقع ہونے کے سبب کنوئوں کی سطح گر چکی ہے۔ہزاروں کی آبادی پانی کے حصول کے لیئے میلوں دور پانی کی تلاش میں سرگرداں نظر آرہی ہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پانی کی اتنے بڑی پیمانے پر قلت کبھی پیدا نہیں ہوئی۔حکومت سندھ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اہم مسئلے کا نوٹس لے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ شہر میں متبادل ذرائع سے پانی کی فراہمی نہ کی گئی تو بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے۔