ایڈز پر قابو پا نے کیلئے ہیلتھ ایمر جنسی نا فذ کی جا ئے

May 19, 2019

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ)سو ل سو سا ئٹی سندھ کے نما ئند وں نے سندھ میں تیز ی سے بڑھتے ہو ئے ایڈ ز کے مریضوں کی تعداد پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے حکومت سندھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ سندھ میں ایچ آئی وی ایڈز کی وبا پر قابو پا نے کیلئے گذ شتہ 6 بر س سے تا خیر کا شکار سندھ ایڈ ز کمیشن کا قیا م مکمل کرکے پو رے سندھ میں ہیلتھ ایمر جنسی نا فذ کی جا ئے اور ہنگا می بنیادوں پر مو ثر اقدامات اٹھا ئیں جا ئیں ۔حیدرآباد پریس کلب میں ڈاکٹر امان اللہ پنہور ،پر وفیسر مشتاق میر انی ،مسرور شاہ،ڈاکٹر گلزار جما نی ،مہر ان میمن اور دیگرنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں کر وڑ وں لو گو ں میں سے لا کھوں ایچ آئی وی پا زیٹو کیسز ہو سکتے ہیں اور اس وقت سندھ جنگ جیسی صورتحا ل میں ہے جہاں پو ری نسل کی زند گی کو خطر ات لا حق ہیں ۔انہو ںنے وفاقی اور خصوصا حکومت سندھ کو اس کا ذمہ دار قرار دیتے ہو ئے کہا کہ مجر ما نہ لاپر وا ئی کے سبب ایڈ ز کا مر ض وبا ئی صورت اختیار کر چکا ہے اور حا ل ہی میں لا ڑ کا نہ کے علا قے رتوڈیرو میں تقریبا 14ہزار افراد کی اسکر یننگ میں سے 534ایچ آئی وی پا زیٹو کیس سامنے آئے ہیں جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔