ملک اس وقت کسی احتجاج اور تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا،ضیاء عباس

May 19, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ ملک اس وقت کسی بھی احتجاج اور تحریک کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے، حکومت کو عوامی مسائل پر توجہ دینا ہوگی ، اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بڑھتا ہوا دبائو قوم کے مفاد میں ہے، وفاقی حکومت ، وزیر اعظم عمران خان اور ان کے وزراء اپوزیشن پر کرپشن کے الزامات عائد کررہے ہیں مگر عدالتوں میں کسی قسم کی ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام دکھائی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈالرز کی قیمت میں مسلسل اضافے سے جس رفتار سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس سے پوری قوم پریشانی کا شکار ہے ، وفاقی حکومت نے فوری طور پر انہیں ریلیف نہیں دیا تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوجائیں گے۔