مودی کی 5 سال میں پہلی پریس کانفرنس مذاق بن گئی

May 19, 2019

بھارتی وزیر اعظم کی 5 سال میں پہلی پریس کانفرنس مذاق بن گئی، جلسوں میں بھڑکیں مارنے والے وزیراعظم نے لمبی خاموشی اور چپ کا روزہ رکھ کر پریس کانفرنس کر ڈالی۔

مودی کی پہلی کانفرنس کی خاص بات یہ رہی کہ انہوں نے کسی صحافی کے سوال کا جواب ہی نہیں دیابلکہ جو سوالات ان سے کیے گئے ان کے جوابات بی جے پی کے صدر امیت شاہ دیتے رہے۔

مودی کی خاموشی پر ان پر ہر طرف سے تنقید شروع ہوگئی ہیں، سوشل میڈیا پر راہول گاندھی سمیت لوگوں نے سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ چٹکلے چھوڑے تو دوسری طرف بھارت کے ایک اخبار نے اپنے پہلے صفحے پر جگہ خالی چھوڑ ی اور لکھا کہ جب مودی سوالات کا جواب دیں گے تو یہ جگہ بھر دی جائے گی۔