انڈر19کرکٹرز کی ٹریننگ آج شروع

May 20, 2019

کراچی(اسٹاف رپورٹر) سری لنکا میں پانچ ون ڈے انٹر نیشنل میچ کھیلنے والی پاکستانی انڈر19کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ پیر سے لاہور میں شروع ہورہا ہے۔اس سے پہلے کیمپ کراچی میں لگایا تھا۔فیلڈنگ سیشن میں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ نئے پروگرام کے مطابق پاکستانی ٹیم جمعرات کو روانہ ہوگی۔ 26،28،31 مئی اوردو اور پانچ جون کو ون ڈے میچ ہمبن ٹوٹا میں ہوں گے۔