پاکستان کی مسلسل 10ویں ون ڈے میں شکست

May 20, 2019

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم نےاپنی تاریخ میں دوسری بارمسلسل 10واں ون ڈے میچ ہارا ہے۔ اس سے قبل 1988 میں عمران خان کی قیادت میں قومی ٹیم کو یہ ہزیمت اٹھانا پڑی تھی۔ اب 2019 میں جب عمران خان وزیر اعظم ہیں، پاکستان ٹیم مسلسل 10میچ ہاری ہے۔