عمران خان ایک بھینس فروخت کرنے کوبھی بچت سمجھتے ہیں،محمدزبیر

May 20, 2019

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سینئررہنما اورسابق گورنرسندھ ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بھینس فروخت کرنے کوبھی بچت سمجھتے ہیں، حکومت کو معاشی مسائل سے نکلنے کے لیے اخراجات کم کرنے چاہئیں لیکن اس کی رنگ رلیوں میں کوئی کمی نہیں آئی۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے پیکیج لینے کے بعد جو راستہ اختیار کیا وہ ملک اور قوم کے لیے مضر ہے۔حکومت بجٹ سے پہلے اپنے اخراجات کم کرے، اگر ایسا نہ ہوا تو روپے پر دبائو برقرار رہے گا۔شرح سود میں اضافہ مسائل کا حل نہیں بلکہ مسائل میں مزید اضافے کا سبب بنے گا اور کاروباری سرگرمیاں مزید کم ہو جائیں گی۔35 لاکھ ملازمین کی تنخواہیں دو بار دگنی کی گئی ہیں اور تقریبا 3.5 لاکھ سرکاری ایئرکنڈیشنز چلتے ہیں، ان لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں۔