سیشن جج کی گاڑی روکنے پر ٹول عملے اور پولیس اہلکاروں میں منہ ماری، گالم گلوچ

May 20, 2019

جام شورو(نامہ نگار) جامشور ٹول پلازہ پر سیشن جج جامشورو کی گاڑی کو روکنے پر ٹول عملے اور پولیس اہلکاروں میں منہ ماری، گالم گلوچ، سیشن جج کا ٹول عملے کو گرفتار کرنے کا حکم، جامشورو پولیس کا بھاری نفری کے ساتھ ٹول پلازہ پر دھاوا، تصادم، ایس ایچ او جامشورو اور پولیس اہلکاروں کی پٹائی، وردی پھاڑ دی، ٹول پر تعینات سیکیورٹی گارڈ گرفتار، پولیس اسلحہ، واکی ٹاکی اور ایک فائٹر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار، جامشورو پولیس کا 10 سے زائد موبائیلوں کے ساتھ ٹول کاایک بار پھر گھیرائو، ٹول عملہ پلازہ چھوڑ کر فرار، کئ گھنٹوں سے کشیدگی جاری۔